جے آئی ٹی نے متعصب فیصلہ دیا تو نہیں مانیں گے: زعیم قادری نے واضح کر دیا

جے آئی ٹی نے متعصب فیصلہ دیا تو نہیں مانیں گے: زعیم قادری نے واضح کر دیا
جے آئی ٹی نے متعصب فیصلہ دیا تو نہیں مانیں گے: زعیم قادری نے واضح کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لیگی سینیٹر نہال ہاشمی ، دانیال عزیز ، طلال چودھری اور وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے بعد زعیم قادری بھی جے آئی ٹی کے خلاف کھل کر میدا ن میں آگئے جن کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے متعصب فیصلہ دیا تو نہیں مانیں گے ۔

سماءٹی وی کے مطابق زعیم قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو نااہل کرنا جے آئی ٹی کے بس کی بات نہیں تاہم اگر ایسا ہوا تو وہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہو گا ۔ ”کوئی ہے جو پی ٹی آئی کو چیزیں دے رہا ہے “۔

انہوں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سر بمہر رپورٹ فواد چودھری کو کیسے مل جاتی ہے ، جے آئی ٹی کا وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہو گا ۔

مزید : لاہور


loading...