کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ،حسن علی نے کہہ کر انگلش کپتان کو آوٹ کردیا ،میچ کے دوران ”ابو جان “کی بات مان کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ،حسن علی نے کہہ کر انگلش کپتان کو آوٹ کردیا ...
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ،حسن علی نے کہہ کر انگلش کپتان کو آوٹ کردیا ،میچ کے دوران ”ابو جان “کی بات مان کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میچ کے دوران پاکستانی باولر حسن علی نے برطانوی کپتان این مورگن کو آوٹ کر کے والد کی خواہش پور ی کردی ۔

مزید خبریں :حسن علی کے والد نے فون کر کے انہیں کیا کہا تھا پوری خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تفصیل کے مطابق آئی سی سی چیمپیز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے چار کھلاڑی محض 145رنز پر آوٹ ہو گئے ہیں،لہذا پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے۔میچ کے دوران حسن علی نے برطانوی کپتان این مورگن کو 33رنز پر آوٹ کر کے اپنے والد کی خواہش پوری کر دی ہے ۔واضح رہے کہ نجی نیوز چینل جیو نیوز پر حسن علی کے والد نے بتا یا تھا کہ انہوں نے ٹیلی فون پر اپنے بیٹے سے برطانوی کپتان کو آوٹ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جس پر حسن علی نے حامی بھر لی تھی ۔میچ کے دوران جب حسن علی نے اپنا وعدہ پورا کیا تو وہ کافی پرجوش دکھائی دے رہے تھے ،دوسری جانب ان کے اہل خانہ نے بھی برطانوی کپتان کی وکٹ پر اپنے جوش وجذبے کا اظہار کیا ۔

مزید : کھیل


loading...