ملک کی ممتاز روحانی شخصیت اور جید عالم دین مولانا پیر سیف اللہ خالد انتقال کر گئے

ملک کی ممتاز روحانی شخصیت اور جید عالم دین مولانا پیر سیف اللہ خالد انتقال کر ...
ملک کی ممتاز روحانی شخصیت اور جید عالم دین مولانا پیر سیف اللہ خالد انتقال کر گئے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کی ممتاز روحانی شخصیت اور جید عالم دین ،جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کینٹ کے مہتمم پیر سیف اللہ خالدحرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ،وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل اور ڈی ایچ اے کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔تفصیلات کے مطابق ملک کی ممتاز روحانی شخصیت ، جید عالم دین اور لاہور کینٹ کے مشہور دینی ادارے کے سربراہ حضرت مولانا پیر سیف اللہ خالد خالق حقیقی سے جاملے ،وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے شدید علیل اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔مولانا پیر سیف اللہ خالد ملک میں دیو بند مکتبہ فکر میں ایک خاص مقام رکھتے تھے جبکہ اپنی معتدل اور نرم دلی کی وجہ سے دیگر مکاتب فکر میں بھی یکساں مقبول اور انتہائی احترام کی نظر سے دیکھے جاتے تھے ،لاہور میں پیر سیف اللہ خالد کی زیر نگرانی چلنے والے مدرسے جامعہ منظور الاسلامیہ کی شہرت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک بھی تھی ۔پیر سیف اللہ خالد ملک کی اکثر جہادی و مذہبی تنظیموں کی سرپرستی بھی کرتے تھے اور لاہور آنے والے تمام بڑے اکابرین اور علماء جامعہ منظور الاسلامیہ میں ہی قیام کرتے تھے ۔پیر سیف اللہ خالد اپنی مرنجاں مرنج شخصیت اور تصوف میں خصوصی عبور رکھنے کی بناء پر دینی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت رکھتے تھے ،پیر سیف اللہ خالد کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان ابھی سامنے نہیں آیا ۔پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ طاہر محمود اشرفی ،مولانا محمد ایوب صفدر ،مولانا عبد الکریم ندیم ،مولانا عبد الحمید وٹو ،مولانا محمد شفیع قاسمی ،مولانا محمد اشفاق پتافی ،مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی ،مولانا عبد الراؤف فاروقی ،مولانا سمیع الحق اور دیگر نے پیر سیف اللہ خالد کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو امت مسلمہ کا نا قابل تلافی نقصان قرار دیا ہے ۔علامہ طار اشرفی کا کہنا تھا کہ پیر سیف اللہ خالد نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی سر بلندی اور دینی و جہادی تنظیموں کی سرپرستی اور راہنمائی کرتے ہوئے گذاری ،ان کی زیر نگرانی چلنے والے معروف دینی ادارے جامعہ منظور الاسلامیہ سے بلا شبہ ہزاروں افراد دین کا علم حاصل کر کے دنیا بھر میں اسلامکی شمع فروزاں کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیر سیف اللہ خالد کے انتقال سے پاکستان علماکونسل اپنے خاص شفقت ،راہنمائی اور سرپرستی کرنے والے مربی اور قائد سے محروم ہو گئی ہے ۔انہوں نے پیر سیف اللہ خالد کے فرزند اور پاکستان علما کونسل کے فنانس سیکرٹری مولانا پیر اسد اللہ فاروق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پیر سیف اللہ خالد کے بلدی درجات کی دعا کی ہے ۔

مزید : لاہور


loading...