مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے انصاف کی توقع نہیں، عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے رکھا ہے: رانا ثناءاللہ

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے انصاف کی توقع نہیں، عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے ...
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے انصاف کی توقع نہیں، عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے رکھا ہے: رانا ثناءاللہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاناما جے آئی ٹی کی طرف سے انصاف ملنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ جے آئی ٹی عمران خان کی سوچ استعمال کر رہی ہے، اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے، ایسا لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے۔

پہلا سیمی فائنل: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، لائیو اپ ڈیٹس

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے حسین نواز کی تصویر لیک ہونے پر مجرم تو پکڑ لیا مگر نام نہیں بتایا، جے آئی ٹی کو ہر صورت بتانا پڑے گا کہ ملزم کون ہے اور وہ کس ادارے کا ملازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کا مقصد ملک کو ترقی سے روکنا ہے، خیبر پختونخوا کی کرپٹ حکومت نے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں، عمران خان نتھیا گلی سے نکل کر ڈاکٹروں کے مسائل سنیں۔

انوشکا کے نئے انداز نے لوگوں کو خوفزدہ کردیا

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاناما جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آ گئی ہے اور اس نے تمام اداروں سے لڑائی شروع کردی ہے۔ جے آئی ٹی نے آئی بی کو دھمکایا ہے۔ طارق شفیع نوازشریف کے فرسٹ کزن ہیں، جے آئی ٹی میں بیان دینے سے پہلے بھائی سے مشورہ نہ کریں تو کیا بنی گالا جاکرعمران خان سے پوچھیں. کہاجارہا ہے کہ آئی بی نے جےآئی ٹی ممبر بلال رسول کے نوکر کو دھمکیاں دیں، دھمکیاں کس جگہ دیں اس کا پتا نہیں لیکن وزیراعظم ہاوس کو ملوث کیا جارہا ہے۔ دعاہے کہ اللہ جے آئی ٹی کوعقل عطا کرے۔

مزید : لاہور


loading...