معصوم پرندہ جو بچپن میں اپنے گھونسلے سے گر کر زخمی ہوگیا، پاس سے گزرتے آدمی نے جان بچالی تو کئی سالوں بعد اس پرندے نے اپنے محسن کیلئے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے آج کل کے انسانوں سے تو پرندے بہتر

معصوم پرندہ جو بچپن میں اپنے گھونسلے سے گر کر زخمی ہوگیا، پاس سے گزرتے آدمی ...
معصوم پرندہ جو بچپن میں اپنے گھونسلے سے گر کر زخمی ہوگیا، پاس سے گزرتے آدمی نے جان بچالی تو کئی سالوں بعد اس پرندے نے اپنے محسن کیلئے کیا کام کردیا؟ جان کر آپ بھی کہیں گے آج کل کے انسانوں سے تو پرندے بہتر

  


لندن(نیوز ڈیسک) انسان تو اپنے محسن کو بھلانے میں دیر نہیں لگاتے لیکن حیرت کی بات ہے کہ جانوروں اور پرندوں جیسی مخلوقات اپنے ساتھ بھلائی کرنے والے انسانوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ اس کی ایک خوبصورت مثال یہ گدھ ہے جو اپنے محسن کا شکریہ ادا کرنے کیلئے کئی سال بعد اس سے ملنے چلا آیا۔

دی مرر کی رپورٹ کے مطابق چند سال قبل جب یہ گدھ ابھی بچہ تھا تو اپنے گھونسلے سے گر کر زخمی ہو گیا تھا۔ پاس سے گزرنے والے ایک شخص نے اسے اٹھایا اور کئی دن تک اس کی دیکھ بھال کی، اور جب یہ پوری طرح صحت مند ہو گیا تو اسے جنگل میں چھوڑدیا۔

چند دن قبل اس شخص کو اس وقت خوشگوار حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بڑا گدھ اپنے پنکھ پھیلائے ہوئے اس کے صحن میں اتر آیا۔ یہ گدھ اپنے پھیلے ہوئے پروں کے ساتھ آہستہ آہستہ اس شخص کی جانب بڑھا اور پھر اس کے ساتھ لپٹ گیا۔ چند سال قبل اس کی مدد کرنے والے شخص نے بھی جان لیا کہ یہ وہی پرندہ ہے جس کی اس نے مدد کی تھی۔ یہ اب حیرت انگیز حد تک بڑا ہوچکا تھا۔

آدمی کا پیٹ یکدم پھولنے لگا، مسلسل اضافے کے بعد ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو پیٹ کے اندر کیا غلیظ ترین چیز بھری ہوئی تھی؟ دیکھ کر سب کے ہوش اُڑگئے، ایساکیا تھا اور کیسے نکالی گئی؟ جان کر کوئی بھی انسان شدید پریشان ہوجائے

انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی حیرت انگیز ویڈیو میں گدھ اور اس کا محسن دونوں ایک دوسرے سے لپٹ کر خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ وہ کافی دیر تک ایک دوسرے سے اظہار محبت کرتے رہتے ہیں۔ گدھ کی گردن پر ہاتھ پھیرتے ہوئے یہ شخص اس کا حال احوال پوچھتا ہے اور اس بات پر حیرانی اور خوشی کا اظہار کرتا ہے کہ وہ ایک طویل عرصے بعد اس سے ملنے آگیا تھا۔

اس انتہائی خوبصورت اور حیرت انگیز واقعے کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کردیا ہے۔ ہزاروں انٹرنیٹ صارفین اسے دیکھ چکے ہیں اور ہر کوئی اس بات پر حیران ہے کہ کیسے ایک پرندے نے اپنے ساتھ کئے جانے والے احسان کو یاد رکھا اور شکریہ ادا کرنے کے لئے اپنے محسن سے ملنے چلا آیا۔

ضرور پڑھیں: ڈالر سستا ہو گیا

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...