”ہم نے اپنا شیڈول بدل لیا ہے۔۔۔“ پاکستان کی چیمپینزٹرافی میں شرکت پر پاریش راول کا ”بھونڈا“ مذاق انہیں کے گلے پڑ گیا۔۔۔ کیا کہا تھا اور خود کیسے اپنے مذاق کا نشانہ بن گئے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”بابو بھائی۔۔۔! اب بول“

”ہم نے اپنا شیڈول بدل لیا ہے۔۔۔“ پاکستان کی چیمپینزٹرافی میں شرکت پر پاریش ...
”ہم نے اپنا شیڈول بدل لیا ہے۔۔۔“ پاکستان کی چیمپینزٹرافی میں شرکت پر پاریش راول کا ”بھونڈا“ مذاق انہیں کے گلے پڑ گیا۔۔۔ کیا کہا تھا اور خود کیسے اپنے مذاق کا نشانہ بن گئے؟ جان کر آپ بھی کہیں گے ”بابو بھائی۔۔۔! اب بول“

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بالی ووڈ اداکار پاریش راول نے چند روز قبل پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں سے متعلق انتہائی مثبت بیانات دئیے تھے جس پر پاکستانی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ ،حسن علی نے کہہ کر انگلش کپتان کو آوٹ کردیا ،میچ کے دوران ”ابو جان “کی بات مان کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا
انہوں نے کہا تھا ”ہاں، میں پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنا پسند کروں گا۔ میں ہمسفر سمیت تمام پاکستانی ٹی وی سیریلز کو بہت پسند کرتا ہوں۔ ان میں کی گئی اداکاری، ان کی کہانی، زبان۔۔۔ سب کچھ بہت ہی اچھا ہے۔ مجھے اپنے ملک کے شو بہت ہی فضول محسوس ہوتے ہیں۔“
اس کے علاوہ انہوں نے دونوں ممالک کے فنکاروں اور کرکٹرز کا ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے کی حمایت بھی کی اور کہا ”میرا یقین ہے کہ فنکار اور کرکٹرز بم پھینکنے نہیں آتے، وہ دہشت گرد نہیں ہیں بلکہ وہ تو دونوں ملکوں کے درمیان فاصلے کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔“
اس بیان کے ایک دو روز بعد ہی پاریش راول نے اپنے بیان کی تردید جاری کرتے ہوئے ساری مثبت سوچ کا ”بھانڈا“ پھوڑ دیا جسے دکھانے کی وہ کی کوشش کر رہے تھے۔ اور اب انہوں نے چیمپینز ٹرافی میں پاکستان سے متعلق ”بھونڈا“ مذاق کیا جو خود انہیں کے گلے پڑ گیا ہے۔


انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ”پاکستان آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں۔ 4 جون کو بھارت سے مقابلہ، 7 جون کو جنوبی افریقہ سے مقابلہ، 12 جون کو سری لنکا سے مقابلہ، 13 جون کو لاہور ائیرپورٹ۔۔۔“


یعنی انہوں نے اپنے بیان میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان اپنے تینوں میچ ہار جائے گا اور آخری میچ کے اگلے ہی روز لاہور ائیرپورٹ بھی پہنچ جائے گا۔ مگر انہیں یہ نہیں پتہ کہ وہ دنیا کی سب سے ناقابل فہم ٹیم کے بارے میں بات کر رہے ہیں جس کا جب دل چاہتا ہے اپنا ”شیڈول“ بدل لیتی ہے۔ان کی اس ٹویٹ کے بعد خوش قسمتی سے پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی اور پھر پاکستانیوں کو سنہری موقع مل گیا۔


ایک پاکستانی صارف نے ان کی مشہور فلم کا ڈائیلاگ ہی لکھ دیا کہ ”بابو بھائی، آپ کی تو لے لی؟“

ان کے اس ٹویٹ پر ایک بھارتی نے ریپلائی کرتے ہوئے لکھا ” لاہور کا ائیرپورٹ ہے؟“ تو اس پر ایک پاکستانی لڑکی نے زبردست جواب دیتے ہوئے لکھا ”ہاں، اور ٹوائلٹس بھی ہیں۔“

ایک اور پاکستانی صارف دانیال نے لکھا” ہم نے اپنا شیڈول بدل لیا، بھاڑ میں جاﺅ۔“

ایک پاکستانی لڑکی نے بڑے ہی پیار سے پاریش راول کو بلایا” ہیلو جی۔“ مگر اب تو وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، بھلا کسی کے ٹویٹ کا کیا جواب دیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -