پہلے وزیراعظم کے بچوں ،پھر نواز اور اب شہباز شریف کی طلبی ،ایک ہی خاندان کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے؟ خواجہ آصف

پہلے وزیراعظم کے بچوں ،پھر نواز اور اب شہباز شریف کی طلبی ،ایک ہی خاندان کو ...
پہلے وزیراعظم کے بچوں ،پھر نواز اور اب شہباز شریف کی طلبی ،ایک ہی خاندان کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے؟ خواجہ آصف

  


اسلام آباد(یو این پی ) وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پہلے وزیر اعظم کے بچوں ،پھرنواز شریف، اب وزیر اعلی شہباز شریف حساب دیں گے، صرف ایک ہی خاندان کو کیوں نشانہ بنایا جا رہا ہے؟۔

”جے آئی ٹی پر ایسا دباو رہا تو کیا آپ دستبردار ہو جائیں گے ؟“سپریم کورٹ کے باہر صحافی نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ سے سوال کیا تو آگے سے ایسا رد عمل آگیا کہ سب ہکا بکا رہ گئے

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ جمہوریت میں قیادت قابل احتساب ہوتی ہے لیکن یہاں صرف ایک ہی خاندان کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ دیگر افراد احتساب سے بالا کیوں ہیں؟۔خواجہ آصف نے کہا کہ 2018 کے انتخابی احتساب کا انتظار کریں ۔

مزید : قومی


loading...