حسن علی نے انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ،ایونٹ میں سعید اجمل سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے واحد باولر بن گئے

حسن علی نے انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ،ایونٹ میں سعید اجمل سے زیادہ ...
حسن علی نے انتہائی شاندار اعزاز اپنے نام کر لیا ،ایونٹ میں سعید اجمل سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان کے واحد باولر بن گئے

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی فاسٹ باولر حسن علی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے جا رہے میچ میں حسن علی نے ایک مرتبہ پھر عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹیں اپنے نام کیں اور انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔فاسٹ باولر نے اس کارکردگی کے ساتھ ہی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باولر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے کسی بھی ایک ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اسپنر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 کی چیمپئنز ٹرافی میں آٹھ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن حسن علی نے ان سے ریکارڈ چھین لیااور وہ اب تک ایونٹ میں 10وکٹیں حاصل کر چکے ہیں ۔

مزید : کھیل


loading...