قومی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے ایسا ناممکن کام کر دکھایا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی۔۔۔ انگلینڈ کو کس کام سے روکے رکھا جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

قومی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے ایسا ناممکن کام کر دکھایا کہ پوری دنیا ...
قومی باﺅلرز نے عمدہ کارکردگی کے ذریعے ایسا ناممکن کام کر دکھایا کہ پوری دنیا دنگ رہ گئی۔۔۔ انگلینڈ کو کس کام سے روکے رکھا جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

  


کارڈیف(ڈیلی پاکستان آن لائن) چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلش بلے بازپاکستانی باﺅلرز کے سامنے دفاعی پوزیشن اختیار کئے رہے، شاہینوں نے نپے تلے انداز میں بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے ہوم گراﺅنڈ پر ساری ٹیم کو 211رنز پر آﺅٹ کردیا ، انگلینڈ کی جانب سے دفاعی اننگز اس حد تک تھی کے 49.5اورز میں کوئی بھی کھلاڑی چھکا لگا نہیں پایا .

پہلا سیمی فائنل،انگلینڈ نے پاکستان کو 212 کا ہدف دے دیا

قومی ٹیم کے باﺅلرز کی کارکردگی کے سامنے انگلینڈ کے کھلاڑی خزاں رسیدہ پتوں کی مانند گرتے گئے، یکے بعد دیگر نامور بلے باز پویلین کی جانب چلتے گئے۔انگلش ٹیم نے مکمل دفاعی پوزیشن اختیار کئے رکھی اور اپنی پوری اننگز کے دوران ایک بھی چھکا نہیں لگا سکے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3، جنید خان اور رومان رئیس نے 2،2، جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔حسن علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی میں سعید اجمل کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، حسن علی نے 10 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔

مزید : کھیل


loading...