نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے،اب جے آئی ٹی ارکان کو خریدیں گے: اعتزاز احسن

نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے،اب جے آئی ٹی ارکان کو خریدیں گے: اعتزاز احسن
نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے،اب جے آئی ٹی ارکان کو خریدیں گے: اعتزاز احسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(یو این پی) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں، دیوار توڑ کر نکلنا پڑے گا ، نواز شریف نے بچنے کے لیے تین پلان بنائے ہیں، دستاویزات میں رد و بدل، جے آئی ٹی ارکان خرید کر فیصلہ اپنے حق میں لے لیں گے یا پھر سپریم کورٹ بینچ کو متنازع کرکے فیصلہ اپنے حق میں لیں گے اور 1988کی طرح کا ہنگامہ بھی ہو سکتا ہے ۔

حدیبیہ پیپرز سکینڈل، جے آئی ٹی نے رحمان ملک کو بھی طلب کرلیا
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ پانامہ کیس سے شریف خاندان کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے ہیں جبکہ انہوں نے بچنے کے لیے تین منصوبے بنائے ہیں کہ ایک یہ ہے کہ دستاویزات میں ردوبدل اور جے آئی ٹی ممبران خرید کر فیصلہ اپنے حق میں لے لیںیا پھر سپریم کورٹ بنچ کو متنازع کرکے فیصلہ اپنے حق میں لیں اور تیسرا پلان یہ ہے کہ 1998 کی طرح اپنے گلوں بٹوں کو سپریم کورٹ لے جا کر ہنگامہ آرائی کریں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں، انہوں نے ریاض جاکر سابق امریکی دزیر کارجہ ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی۔ سعودی عرب نے نواز شریف سے سیدھا پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ ہیں، شاہ سلمان نے دو ٹوک الفاظ کہا کہ پناہ، پیسے اور تیل ہم سے لیتے ہو اور بات قطر کی کرتے ہو۔اپنی پوزیشن واضح کریں کس کے ساتھ ہیں ۔

مزید :

قومی -