ایران نے 2018کے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیا

ایران نے 2018کے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیا
ایران نے 2018کے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیا

  


تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران نے 2018میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے ورلڈ کپ میں کولیفائی ازبکستان کو آزادی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں 2-0سے شکست دے کر کیا ۔ایران کی یہ جیت گروپ اے کے آٹھ میچوں میں سے چھٹی جیت ہے جس نے ایران کو ٹیبل پر 20پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچا دیاہے ۔جبکہ جنوبی کوریا 13پوائنٹس کے دوسرے نمبر پر ہے ۔ایران کولیفائنگ راﺅنڈ کی تیسری سٹیج پر ابھی تک حیران کن طور پر ناقابل شکست رہی ہے اور کوئی بھی ٹیم ان کیخلاف ایک گول کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہوئی ۔

مزید : کھیل


loading...