’’اگر اظہر علی اور سینئر پلیئرز یہ سکور نہیں کر سکتے تو انہیں چاہئے کہ وہ بیٹ۔۔۔‘‘ سابق پاکستانی کھلاڑی نے انتہائی سخت بات کہہ دی

’’اگر اظہر علی اور سینئر پلیئرز یہ سکور نہیں کر سکتے تو انہیں چاہئے کہ وہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کرکٹر اور سپورٹس تجزیہ کار سکند ر بخت نے کہا ہے کہ قومی ٹیم جرأت کے ساتھ کھیلے کیونکہ کوئی وجہ نہیں کہ ہم میچ میں بہترین پر فارمنس نہ دکھاسکیں، اگر اظہر علی سمیت کوئی سنیئر کھلاڑی میچ میں اپنا کر دار اد ا نہیں کرتا تو پھر انہیں اپنے بیٹ پیک کر کے گھر وں کو چلےجانا چاہیے اور پاکستان کی کرکٹ میں نمائندگی کا پھرکبھی نہ سوچیں ۔
انہوں نے کہا کہ اپنی گیم کھیلیں انہیں ضرورت نہیں کہ و ہ جدید کرکٹ کھیل کر دکھائیں بلکہ یہ 1960اور 80والا میچ ہی کھیل لیں تو فائنل میں جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری قوم ٹیم کی طرف دیکھ رہی ہے اگرما یو س کر دیا تو پھر سوال ہی پید ا نہیں ہو تا کہ ان بڑے کھلاڑیوں کو کبھی قومی کرکٹ کی طر ف منہ بھی نہ کریں ۔ تما م کھلاڑیوں کو آنکھیں کان اور دماغ کھلا رکھ کر کھیل پیش کر پاکستان کی جیت یقینی ہو گی ۔

مزید :

کھیل -