’میری آنکھوں میں بروقت خارش ہوتی رہتی ہے‘ خاتون کی ڈاکٹر سے شکایت، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو آنکھ سے 7 سینٹی میٹر لمبی کیا چیز نکال ڈالی؟ سن کر ہی آپ کانپ اُٹھیںگے

’میری آنکھوں میں بروقت خارش ہوتی رہتی ہے‘ خاتون کی ڈاکٹر سے شکایت، ڈاکٹر نے ...
’میری آنکھوں میں بروقت خارش ہوتی رہتی ہے‘ خاتون کی ڈاکٹر سے شکایت، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو آنکھ سے 7 سینٹی میٹر لمبی کیا چیز نکال ڈالی؟ سن کر ہی آپ کانپ اُٹھیںگے

  


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کی آنکھوں میں کئی روز سے خارش ہو رہی تھی۔ بالآخر وہ چیک کروانے کے لیے ڈاکٹرکے پاس چلی گئی۔ جب ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو آنکھ کے اندر ایسی چیز نظر آ گئی کہ آپ بھی دیکھ کر کانپ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ کے ارناکولم میں پیش آیا جہاں للتھا نامی 56سالہ خاتون سرکاری ہسپتال میں چیک اپ کے لیے گئی۔ڈاکٹر نے آنکھوں کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ اس کی ایک آنکھ میں 7سینٹی میٹر لمبا کیڑا(ورم)موجود ہے۔

گھر کے برآمدے میں سوئی خاتون اُٹھی تو سر میں شدید درد، کئی گھنٹے برداشت کے بعد بالآخر ڈاکٹر کے پاس جاپہنچی، ڈاکٹر نے کان میں روشنی ڈالی تو اندر ایسی چیز چلتی نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی اور پھر۔۔۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کو آپریشن کرکے آنکھ سے ورم نکالنا پڑا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ”خاتون کی آنکھ میں ڈیروفیلیریا نامی ورم موجود تھا جو ڈیروفیلیریاسس نامی انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ یہ بیماری انتہائی کم پائی جاتی ہے۔ یہ انفیکشن پہلی بار 1885ءمیں دریافت ہوئی تھی اور اب تک دنیا بھر میں اس کے صرف 900مریض سامنے آ ئے ہیں۔ ان میں سے بھی زیادہ تر مریض مشرقی یورپ، سری لنکا، اٹلی، فرانس، یونان اور سپین میں سامنے آئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...