’میں نے یہ ایک کام کرنا چھوڑ کر 115 کلووزن کم کرلیا‘ بھاری بھرکم خاتون نے کئی من چربی پگھلانے کا سب سے بہترین نسخہ بتادیا

’میں نے یہ ایک کام کرنا چھوڑ کر 115 کلووزن کم کرلیا‘ بھاری بھرکم خاتون نے کئی ...
’میں نے یہ ایک کام کرنا چھوڑ کر 115 کلووزن کم کرلیا‘ بھاری بھرکم خاتون نے کئی من چربی پگھلانے کا سب سے بہترین نسخہ بتادیا

  


کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپے سے نجات حاصل کرنا جان جوکھوں کا کام ہوتا ہے۔ لوگ بھاری ورزشیں اور مہنگے علاج کروانے کے باوجود اس میں ناکام رہتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں ایک خاتون نے صرف ایک کام سے اجتناب برت کر اپنے وزن میں حیران کن طورپر115کلوگرام کمی کر لی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 29سالہ الینا گڈآل نامی اس خاتون کا وزن 184کلوگرام تھااوراسے شوگر بھی ہو چکی تھی۔ اس کے ڈاکٹر نے اسے وارننگ دے رکھی تھی کہ اگراس نے موٹاپا کم نہ کیا تو وہ 35سال کے بعد زندہ نہیں رہ پائے گی۔

’میں نے 186 کلو وزن کم کیا لیکن جیسے جیسے وزن کم ہوتا گیا شوہر سے لڑائیاں مسلسل بڑھتی گئیں کیونکہ۔۔۔‘ بھاری بھرکم خاتون نے سمارٹ ہونے کا ایسا نقصان بتادیا جو آج تک کسی لڑکی نے سوچا بھی نہ ہوگا

الینا فاسٹ فوڈ کی بہت رسیا تھی۔ جب اس کا وزن اس قدر زیادہ ہو گیا کہ اسے تولنے کے لیے بڑے کانٹے پر جانے کی ضرورت پڑنے لگی تب اس نے وزن میں کمی کی ٹھان لی اور فاسٹ فوڈز کھانے چھوڑ دیئے اور ورزش کرنے لگی۔ اب اس کا وزن صرف 69کلوگرام رہ گیا ہے اور وہ ٹرائی ایتھلیٹ بننے جا رہی ہے۔ الینا کا کہنا ہے کہ ”پہلے میں اپنا وزن عام سکیل پر کیا کرتی تھی۔ پھر میرا وزن اتنا بڑھ گیا کہ عام سکیل پر تولنا ممکن نہ رہا اور مجھے انڈسٹریل سکیل پر جانا پڑتا تھا۔ تب مجھے احساس ہوا کہ میں کس قدر موٹی ہو چکی ہوں۔ ایک وقت تھا کہ میں زمین پر بیٹھ نہیں سکتی تھی کیونکہ پھر مجھ سے اٹھا نہیں جاتا تھا، اور آج میں ٹرائی ایتھلیٹ بن چکی ہوں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...