’امریکہ میں تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی آنے والی ہے، کوئی ملک حملہ نہیں کرے گا بلکہ۔۔۔‘ سب سے خطرناک پیشنگوئی منظر عام پر، امریکیوں کی واقعی نیندیں اُڑادیں

’امریکہ میں تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی آنے والی ہے، کوئی ملک حملہ نہیں کرے ...
’امریکہ میں تاریخ کی سب سے خوفناک تباہی آنے والی ہے، کوئی ملک حملہ نہیں کرے گا بلکہ۔۔۔‘ سب سے خطرناک پیشنگوئی منظر عام پر، امریکیوں کی واقعی نیندیں اُڑادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا گاہے امریکہ کو ایٹم بم کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دیتا رہتا ہے ۔ اب سائنسدانوں نے امریکہ میں تاریخ کی خوفناک ترین تباہی آنے کی پیش گوئی کر دی ہے اور یہ تباہی شمالی کوریا یا کسی اور ملک کے ایٹمی حملے سے نہیں بلکہ زلزلے سے آئے گی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے متنبہ کیا ہے کہ امریکہ میں عنقریب ایک ایسا خوفناک زلزلہ آنے والا ہے جو دوسری جنگ عظیم میں جاپان پر پھینکے گئے امریکی ایٹم بموں سے زیادہ تباہ کن ہو گا۔

76 سال پرانا ایک ٹن وزنی بم روس نے چلادیا، کہاں چلایا اور کیوں؟ ایسا منظر کہ دیکھ کر آپ کی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ زلزلہ اتنا طاقتور اور خطرناک ہو گا کہ اس سے زمین میں وسیع دراڑیں پڑ جائیں گی اور امریکی ریاست کیلیفورنیا ٹکڑوں میں بٹ جائے گی۔ جیولوجیکل ماہر لوسی جونز کا کہنا تھا کہ ”اس ممکنہ زلزلے کی طاقت رکٹر سکیل پر 8.2سے زائد ہو گی اور اس سے امریکہ کے ہر شہر میں تباہی آئے گی۔ جاپانی شہر ہیروشیما پر گرائے گئے امریکی بم کی طاقت 6شدت کے زلزلے کے برابر تھی۔ اس لحاظ سے یہ ممکنہ زلزلہ اس بم سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو گا۔ اس سے زمین میں 30فٹ سے زائد وسیع دراڑیں پڑنے کا بھی امکان ہے۔“