ورجینیا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ،ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس سمیت 6 افراد زخمی

ورجینیا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ،ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ری پبلکن پارٹی کے ...
ورجینیا میں نامعلوم شخص کی فائرنگ،ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس سمیت 6 افراد زخمی

  


ورجینیا(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ری پبلکن پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن کانگریس  اسٹیو  سکلیس سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رکن کانگریس پر حملے کی مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو بری طرح زخمی ہوئے ہیں لیکن جلد ٹھیک ہو جائیں گے ۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کے سینئر راہنما  اسٹیو سکلیس پر نامعلوم مسلح حملہ آور  نے حملہ کر کے اسٹیو سمیت 6 افراد کو زخمی کر دیا ہے جس میں سے تین افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ میں  ری پبلیکن پارٹی کے سینئر راہنما اسٹیو سکلیس سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے ،زخمی ہونے والوں میں سے تین افراد اسٹیو کے قریبی ساتھی بتا ئے جاتے ہیں ۔اس سے قبل ’’فاکس نیوز‘‘ نے اس واقعہ کو خصوصی طور پر نشر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  بدھ کی صبح ورجینیا میں بیس بال پریکٹس کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ حملہ آور کی بندوق سے نکلی گولی اسٹیو کے کمر میں لگی ہے، وہیں ایک گولی ان کے ساتھی کے سینے میں بھی لگی ہےتاہم ابھی تک حملہ آور کی گرفتاری ، مارے جانے  یا فرار ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ۔دوسری طرفرکن کانگریس اسٹیو سکلیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور شخص کی عمر  40 سے 50 سال کے درمیان تھی اور اس کے بال مکمل طور پر کالے تھے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریب دوست اور کانگریس کے رکن سٹیو سکلیس پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئےان کے زخمی ہونے پر  تشویش کا اظہار کیا ہے ،اپنے ٹوئٹر ‘‘ سے ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سٹیو شدید زخمی ہوئے ہیں لیکن انہیں امید ہے کہ وہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی تمام دعائیں اور نیک خؒواہشات سٹیو کے ساتھ ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...