جنوبی پنجاب کیلئے پہلی مرتبہ 213 ارب روپے مختص، ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا:شہبازشریف

جنوبی پنجاب کیلئے پہلی مرتبہ 213 ارب روپے مختص، ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا ...
جنوبی پنجاب کیلئے پہلی مرتبہ 213 ارب روپے مختص، ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا:شہبازشریف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا عزم کر رکھا ہے اور جنوبی پنجاب سے پسماند گی کا خاتمہ حکومت کی اولین تر جیح ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب میں جن تر قیاتی کاموں کا آغاز کیا ہے۔

عید سر پر آگئی،پی آئی اے کے 200 ڈیلی ویجز ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے بڑے پروگرام کے لئے 25 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اوراس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی تمام تحصیلوں سے کیا جائے گا اور 2018 کے اوائل میں یہ پروگرام مکمل ہوگا، اسی طرح رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں لایا گیاہے جبکہ مظفر گڑھ سے ڈیرہ غازی خان اور علی پور پنجند تک دو رویہ روڈ کی تعمیر کے لئے فنڈز مختص کر دئیے ہیں اور لودھراں خانیوال روڈ کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے جس پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ بہاولپور ڈویژن کے لئے 45ارب روپے کی خطیر رقم تر قیاتی منصوبوں کے لئے مختص کی گئی ہے۔ملتان اور بہاولپور میں سیف سٹیز پراجیکٹس بھی شروع کئے جا رہے ہیں جبکہ پسماندہ علاقوں میں لڑکیوں کو تعلیم کے حصول کیلئے پیش آنے والی مشکلات کو ختم کرنے کیلئے ’’زیور تعلیم‘‘ پروگرام متعارف کرایا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 6 موبائل ہیلتھ یونٹس پہلے ہی جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری طبی سہولتوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اورمزید16 موبائل ہیلتھ یونٹس جنوبی پنجاب کے اضلاع میں عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کریں گے۔ پنجاب حکومت 100 مزید موبائل ہیلتھ یونٹس منگوا رہی ہے اور یہ موبائل ہیلتھ یونٹس بھی جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں عوام کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کریں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں اور ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے دیہی معیشت کو فروغ ملا ہے۔

مزید : لاہور


loading...