پاکستان ریلوے کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن ، 15کنال اراضی واگزار کرالی

پاکستان ریلوے کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن ، 15کنال اراضی واگزار کرالی
پاکستان ریلوے کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن ، 15کنال اراضی واگزار کرالی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ریلویز کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن 46لاکھ کی 15کنال کے قریب قیمتی اراضی واگزار کروالی گئی ۔

عید سر پر آگئی،پی آئی اے کے 200 ڈیلی ویجز ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے وزیر آباد میں اعجاز نامی شخص کو 2011میں 6.8کنال زمین ایک سال کے لیے لیز پر دی تھی جوکہ بعد میں مختلف حیلے بہانوں سے مزید 8کنال پر بھی قابض ہوگیا مگر لیز کا یہ معاہدہ 2012میں ختم ہوگیا تھا اوراس شخص نے ریلوے کی زمین پر قبضہ کئے رکھااور وہاں 150سے زائد دکانیں بھی تعمیر کرلیں جبکہ اس کے ذمے ریلوے کے 32لاکھ روپے تھے جبکہ زمین کی قیمت اس وقت 46لاکھ ہے ۔

گذشتہ روز لاہور ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سفیان ڈوگرکی ہدایت پر ڈویژنل انجینئرسمیع اللہ اور اے ای این عبدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ساتھ وزیر آباد میں اس قبضہ مافیا سے اپنی زمین واگزار کروالی ہے اور ناجائز قائم کئے گئے کھوکھے ، تہہ بازاری اور دکانیں مسمار کردی ہیں اور تمام ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارووائی کاآغاز کردیا ہے ۔

مزید : لاہور


loading...