ڈاکٹر نعیم خان کو تیسری مرتبہ امریکن فشریز ایوارڈ مل گیا

ڈاکٹر نعیم خان کو تیسری مرتبہ امریکن فشریز ایوارڈ مل گیا
ڈاکٹر نعیم خان کو تیسری مرتبہ امریکن فشریز ایوارڈ مل گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز اور سابق رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان کو تیسری مرتبہ امریکن فشریز سوسائٹی امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی پروفیشنل ٹریول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

عید سر پر آگئی،پی آئی اے کے 200 ڈیلی ویجز ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر نعیم خان کو یونیورسٹی آف مونٹانا، میسولا میں منعقد ہ 42 سالانہ امریکن فشریز سوسائٹی کی کانفرنس میں بطور بین الاقوامی مہمان مقرر کے طور پر مدعو کیا گیا تھا جہاں انہوں نے فش فارمنگ پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ ساتواں بین االاقوامی ایوارڈ ہے جو گزشتہ 3 سالوں میں ڈاکٹر نعیم خان حاصل کر چکے ہیں۔

مزید : لاہور


loading...