عمران خان کے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعوے جھوٹے، ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کا لاٹھی چارج قابل مذمت ہے:رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ

عمران خان کے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعوے جھوٹے، ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کا ...
عمران خان کے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعوے جھوٹے، ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کا لاٹھی چارج قابل مذمت ہے:رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ کے پی کے میں ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کا لاٹھی چارج قابل مذمت ہے ،ڈاکٹرز مقدس فریضہ انجام دیتے ہیں جو غریب عوام کیلئے مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں ۔

ڈاکٹر نعیم خان کو تیسری مرتبہ امریکن فشریز ایوارڈ مل گیا

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار حنا پرویز بٹ نے کے پی کے میں ڈاکٹروں پر پولیس کے تشدد پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کے پی کے پولیس نے ان مسیحاؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر لاٹھی چارج کیا ،عمران خا ن کے کے پی کے میں تبدیلی لانے کے دعوے جھوٹ ثابت ہو چکے ہیں۔ان کے مقابلے میں پنجاب کے ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسیں زیادہ خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔خان صاحب کی سیاست کی کشتی جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے۔جو شخص ایک صوبے کی حکومت نہیں چلا سکتا وہ پورے ملک کو کیسے چلا ئے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب کے ہسپتالوں کو جدید سہولیات سے لیس کیا جارہا ہے اور ان ہسپتالوں کے عملے کو دیگر صوبے سے زیادہ تنخواہیں اور مراعات دی جارہی ہیں۔

مزید : لاہور


loading...