شارخ خان کسی بھی شادی میں شریک ہونے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟جواب جان کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

شارخ خان کسی بھی شادی میں شریک ہونے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟جواب جان کر آپ کی ...
شارخ خان کسی بھی شادی میں شریک ہونے کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں ؟جواب جان کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شادی بیاہ کو یادگار بنانے کے لئے پانی کی طرح پیسہ بہانے کا رواج عام ہوتا جا رہا ہے اور بھارت میں تو بعض اوقات شادی کی تقریبات کو چار چاند لگانے کے لئے بالی ووڈ ستاروں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے جو تقریب میں شرکت کا بے پناہ معاوضہ بھی لیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے اداکار شادیوں میں شرکت کرنے کا معاوضہ بھی کروڑوں میں طلب کرتے ہیں اور یہاں قارئین کی دلچسپی کیلئے ان اداکاروں کی فہرست پیش کی جا رہی ہے۔شاہ رخ خان اپنے کنگ ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شادی کی تقاریب میں شرکت کے لئے تمام بالی ووڈ اسٹارز سے زیادہ یعنی 3 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
دوسری جانب بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کا سکہ جمانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون دوسروں کی شادی میں شرکت کرنے اور خصوصی طورپر پرفارم کرنے کا 1 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

مزید :

تفریح -