پاکستانی باولرز نے بین سٹوکس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ یہ بدترین ریکارڈ ساری زندگی انگلش کھلاڑی کو یاد رہے گا

پاکستانی باولرز نے بین سٹوکس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ یہ بدترین ریکارڈ ...
پاکستانی باولرز نے بین سٹوکس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ یہ بدترین ریکارڈ ساری زندگی انگلش کھلاڑی کو یاد رہے گا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی باولرز نے بین سٹوکس کے ساتھ ایسا کام کر دیا کہ یہ بدترین ریکارڈ انگلش کھلاڑی کو ساری زندگی یا د رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اننگز کے دوران پاکستانی باولرز نے شاندار باو¿لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے ٹرمپ کارڈ بین اسٹوکس کو باندھے رکھا اور ایک بدترین ریکارڈ ان کے نام سے منسوب کردیا۔انگلش اننگز کے دوران بین اسٹوکس نے 34 رنز بنانے کیلئے 64 گیندوں کا سہارا لیا اور اس دوران وہ بھی بائونڈری نہ مار سکے۔ یہ چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی کھلاڑی نے ایک اننگز کے دوران اتنی زیادہ گیندیں کھیلی ہوں اور اس نے ایک بھی گیند پر باونڈری نہ ماری ہو۔

اس کے علاوہ پاکستانی باولرز کی عمدہ باولنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انگلش بلے باز پورے 50 اوورز کے دوران صرف 15 چوکے لگا سکے اور اس دوران انہوں نے ایک بھی چھکا نہیں مارا۔یہ 2015 ورلڈ کپ کے بعد پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم نے اپنی مکمل اننگز کے دوران اتنے کم رنز بنائے ہوں جبکہ اس عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ انہوں نے کسی اننگز میں 25 اوورز سے زائد بیٹنگ کی ہو اور ایک بھی چھکا نہ لگایا ہو۔

مزید : کھیل


loading...