عدالت نے عمران خان کے خلاف 35پنکچر کے الزام پر نجم سیٹھی کی درخواست خارج کر دی

عدالت نے عمران خان کے خلاف 35پنکچر کے الزام پر نجم سیٹھی کی درخواست خارج کر دی
عدالت نے عمران خان کے خلاف 35پنکچر کے الزام پر نجم سیٹھی کی درخواست خارج کر دی

  


لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 35پنکچر کے الزام پر نجم سیٹھی کی درخواست خارج کردی گئی ، یہ درخواست ایڈیشل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہور نے خارج کی اور اس ضمن میں تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔

عمران خان نے الزام عائد کیا تھا کہ عام انتخابات میں نجم سیٹھی نے دھاندلی کرائی اور 35پنکچرز یعنی 35حلقوں میں دھاندلی کے شواہد غیرملکی میڈیا نے دیئے ، عمران خان کے اس الزام پر نجم سیٹھی نے لیگل نوٹس بھجوایا لیکن,چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے جواب نہ ملنے نجم سیٹھی نےعدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے عدم پیروی پر نجم سیٹھی کا دعویٰ خارج کردیا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...