انڈیا کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد پرفارمنس بہتر ہوگئی کیوں کہ پھر۔۔۔ مین آف دی میچ حسن علی نے کامیابی کا راز بتا دیا

انڈیا کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد پرفارمنس بہتر ہوگئی کیوں کہ پھر۔۔۔ مین آف ...
انڈیا کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد پرفارمنس بہتر ہوگئی کیوں کہ پھر۔۔۔ مین آف دی میچ حسن علی نے کامیابی کا راز بتا دیا

  


کارڈیف(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے خلاف خراب کارکردگی کے بعد حسن علی کی جنوبی افریقہ اور آج انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے پر حسن علی نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ، انہوں نے اپنی کارکردگی کے بعد اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ مجھے اظہر محمود کے مشوروں نے کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاونت دی۔

پاکستان نے انگلینڈ کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،ملک بھر میں جشن

چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ بننے والے حسن علی نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے خلاف اچھی کارکردگی نہیں تھی اور یہ بالکل ٹھیک نہیں ہوا، میں نے انڈیا کے بعد جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا دونوں ٹیمیں اچھی اور بڑی ہیں ، مجھے اظہر محمود نے باﺅلنگ کا پلان دیا، انہی کے پلان کے مطابق باﺅلنگ کرا رہا ہوں ، انڈیا اور باقی ٹیموں کے خلاف کارکردگی میں فرق صرف باﺅلنگ پلان کا ہے۔ آج مجھے سب سے زیادہ خوشی مورگن کی وکٹ حاصل کرکے ہوئی۔

مزید : کھیل


loading...