عمران خان ! آپ کو شرم آنی چاہیے،ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج ، لہو لہان کرنا کہاں کا انصاف ہے؟امیر مقام

عمران خان ! آپ کو شرم آنی چاہیے،ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج ، لہو لہان کرنا کہاں کا ...
عمران خان ! آپ کو شرم آنی چاہیے،ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج ، لہو لہان کرنا کہاں کا انصاف ہے؟امیر مقام

  


پشاور(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کومخاطب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ خان صاحب آپ کو شرم آنی چاہیے،ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کرنا ، لہولہان کرنا، کہا ں کا انصاف ہے؟

ملک کے استحکام اور پائیدار جمہوریت کے لیے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ضروری، انتخابی اصلاحات کے لیے عید کے بعد ملک گیر تحریک چلائیں گے:لیاقت بلوچ

تفصیلات کے مطابق امیر مقام ینگ ڈاکٹروں سے یکجہتی کیلئے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچ گئے ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیرنے کہا کہ آج کا دن سیاہ ترین دن ہے، پتہ نہیں ڈاکٹروں نے کون سی دہشت گردی کی ہے، ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کرنا لیٹرین میں بند کرنا لہو لہان کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ عمران جمہوریت کا چیمپین بن رہا ہے خود 128 دن بیٹھا رہا اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا،عمران آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ نے نتھیاگلی کو اپنی جاگیر بنایا ہوا ہے سرکاری ریسٹ ہاوس میں بیٹھ کر مزے کررہے ہیں، خود آپ تو 128 دن دھرنے پر بیٹھا رہے مگر ڈاکٹروں کا پر امن احتجاج برداشت نہیں ہو رہا ۔

مزید : قومی


loading...