تمام کھلاڑیوں سے کہا کہ اپنی گیم کھیلو نتیجے کی طرف مت دیکھو :سرفراز احمد

تمام کھلاڑیوں سے کہا کہ اپنی گیم کھیلو نتیجے کی طرف مت دیکھو :سرفراز احمد
تمام کھلاڑیوں سے کہا کہ اپنی گیم کھیلو نتیجے کی طرف مت دیکھو :سرفراز احمد

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم پہلی مرتبہ 18سال کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔

اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہناتھا کہ آج میچ سے قبل میں نے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ صرف اپنی گیم کھیلو اور نتیجے کی طرف مت دیکھا بس پوری صلاحیت کے ساتھ اپنا کھیل پیش کرو۔سرفراز کاکہناتھا کہ باولرز نے آج امید سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھا ئی ہے ،حسن علی انرجیٹک باولر ہے اور اس نے وکٹیں بھی حاصل کی ہیں ،انڈیا کے بعد ہر میچ ناک آوٹ میچ تھا ۔

پاکستان نے انگلینڈ کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،ملک بھر میں جشن

مزید : کھیل


loading...