یہ ایک کام نہ کرسکے اس لئے میچ ہار گئے۔۔۔ انگلینڈ کے شکست خوردہ کپتان نے ہار کی وجہ بتا دی

یہ ایک کام نہ کرسکے اس لئے میچ ہار گئے۔۔۔ انگلینڈ کے شکست خوردہ کپتان نے ہار ...
یہ ایک کام نہ کرسکے اس لئے میچ ہار گئے۔۔۔ انگلینڈ کے شکست خوردہ کپتان نے ہار کی وجہ بتا دی

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سے چمیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان کو کارڈیف کرکٹ گراﺅنڈ کی کنڈیشنز کا علم تھا، ہم ان کنڈیشنز کو سمجھ نہیں سکے ، اس لئے میچ میں مقابلہ کرنے سے قاصر رہے۔

پاکستان نے انگلینڈ کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،ملک بھر میں جشن

چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی شکست بعد انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے پاکستانی باﺅلرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی بولرزنے اچھی بولنگ کی،وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی تھی لیکن ہم اس وکٹ کو ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں سکے جبکہ دوسری جانب پاکستان کو اس وکٹ کی باریکیوں کا علم تھا اس لئے انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے بیٹنگ ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں شاندا ر کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔اپنی اس ہار کو نمونہ بناتے ہوئے آئندہ اپنی ٹیم کو بہتری کی جانب لے جانے اور غلطیوں کو سدھارنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل


loading...