وزیر اعظم نے پاکستان کی دن رات خدمت کی،نواز شریف جدید اور خوشحال پاکستان کے معمار ،عمران خان گھاس پر قدم رکھیں تو وہ بھی جل جاتی ہے: ڈاکٹر آصف کرمانی

وزیر اعظم نے پاکستان کی دن رات خدمت کی،نواز شریف جدید اور خوشحال پاکستان کے ...
وزیر اعظم نے پاکستان کی دن رات خدمت کی،نواز شریف جدید اور خوشحال پاکستان کے معمار ،عمران خان گھاس پر قدم رکھیں تو وہ بھی جل جاتی ہے: ڈاکٹر آصف کرمانی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کی دن رات خدمت کی, خوشحالی کے منصوبے شروع کئے ملک میں ایکسپریس ویز, تعلیمی اداروں اور موٹر ویز کا جال بچھایا ،عمران خان تو گھاس پر  قدم رکھیں تو وہ بھی جل جاتی ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین سازشی اور چوھا سیاست مت کریں ۔

مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب میں ڈاکٹر آصف کرمانی  کا کہنا تھا کہ الزامات لگانے والوں کو خدا کا خوف نہیں، رمضان میں بھی جھوٹ بولتے ہیں ،رمضان میں تو شیطان بھی بند کر دیا جاتا ہے، جے ایف تھنڈر طیاروں کی تیاری کا معاہدہ بھی نواز شریف دور میں ہوا، بھارت کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کئے ، نواز شریف جدید اور خوشحال پاکستان کے معمار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا ادھورا مشن نواز شریف پورا کر رہے ہیں ، کراچی کی روشنیاں نواز شریف نے لوٹائیں, بلوچستان میں امن قائم ہوا، ریجن میں کوئی سٹاک مارکیٹ پچاس ہزار پوائنٹس پر نہیں پہنچی لیکن پاکستانی مارکیٹ نے کر دکھایا،  چین نے سی پیک کیلئے نواز شریف کا انتظار اسلئے کیا کہ دنیا نواز شریف کو دیانتدار اور محب وطن کے طور پر جانتی ہے، نواز شریف جو وعدہ کرتا ہے سچا وعدہ کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے لیڈر نے وعدہ کیا ھے کہ دوہزار اٹھارہ میں لوڈ شیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم کریں گے ، حیران ہوں کس قسم کے لوگ سیاست میں آگئے ؟۔ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا قدم ایسا ہے کہ گھاس پر بھی قدم رکھیں تو وہ بھی جل جاتی ہے ،عمران خان کی فہرست قومی جرائم کی ہے کامیابیوں کی نہیں ،دوہزار تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی کے الزام سے سرخرو ہوئے ، مقابلہ کرنا ہے تو سامنے آ ، عمران خان سازشی اور چوھا سیاست مت کرو ، عمران خان نے دھرنے دیکر چار ماہ چینی صدر کا دورہ روکا  جس کی وجہ سے سی پیک کے منصوبے دو سال کی تاخیر کا شکار ہوئے۔

مزید : قومی


loading...