فائنل میں کوئی بھی مد مقابل ہو ہم تیار ہیں :سرفراز احمد

فائنل میں کوئی بھی مد مقابل ہو ہم تیار ہیں :سرفراز احمد
فائنل میں کوئی بھی مد مقابل ہو ہم تیار ہیں :سرفراز احمد

  


کارڈیف (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم گروپ اے کی ٹاپ ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں پہنچ گئی ہے جس کے بعد قومی ٹیم کا فائنل میچ بھی جیتنے کا حوصلہ بلند ہے اور اسی حوالے سے کپتان سرفراز احمد نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ’فائنل مین کوئی بھی مد مقابل ہو ہم تیار ہیں ۔

سکندر بخت نے تین گھنٹے میں ہی پینترا بدل لیا ، شرمندہ ہونے کی بجائے پاکستان کی فتح پر ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں

تفصیلات کے مطابق فائنل میں رسائی حاصل کرنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ کل بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد ہوگا تاہم پاکستان فائنل میچ جیتنے کیلئے بھی پر امید ہے ۔سرفراز احمد کا کہناتھا کہ رومان رئیس اتفاقی طور پر کھیلے اور بہت اچھا کھیلے، مجھے معمولی انجری ہے اب مکمل فٹ ہوں لیکن عامر کی انجری زیادہ خطرناک نہیں امید ہے وہ فائنل میں ایکشن میں نظر آئیگا۔ان کا کہناتھا کہ حسن علی کے کھیل میں دن بدن نکھار آتا جارہا ہے،نوجوان پاکستانی ٹیم کو کوئی بھی فیورٹ قرار نہیں دے رہا تھا،فائنل میں کوئی بھی مدمقابل ہو ہم تیار ہیں۔

مزید : کھیل


loading...