شریف فیملی کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم معلومات دینے کی حامی کیوں بھری ?فیصل بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صدر نعمان انصاری کو عہدے سے فارغ کردیا

شریف فیملی کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم معلومات دینے کی حامی کیوں بھری ?فیصل ...
شریف فیملی کے بینک اکاؤنٹس اور دیگر اہم معلومات دینے کی حامی کیوں بھری ?فیصل بینک بورڈ آف ڈائریکٹرز نے صدر نعمان انصاری کو عہدے سے فارغ کردیا

  


اسلام آباد(آن لائن)شریف فیملی کے بینک اکاؤنٹس اوردیگرمعلومات کی تفصیلات دینے کی حامی بھرنے کی پاداش میں فیصل بینک کے صدرنعمان انصاری کوعہدے سے فارغ کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل بینک کے صدرکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عہدے سے فارغ کردیاہے ،نعمان انصاری کوعہدے سے فارغ کرنے کی وجہ شریف فیملی کے فیصل بینک میں موجوداکاؤنٹس کی تفصیلات جے آئی ٹی کو دینا تھی .ذرائع نے بتایاکہ نوے کے عشرے میں شریف فیملی نے فیصل بینک میں اپنے اکاؤنٹس کھلوائے تھے اوران بینک اکاؤنٹس سے بیرون ملک ٹرانزیکشن کرتے تھے ۔وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے بھی 2000میں نیب کودیئے گئے حلفیہ بیان میں ان اکاؤنٹس کی تصدیق کی تھی کہ فیصل بینک میں موجودقاضی فیملی کے بینک اکاؤنٹس سے کیسے رقم حدیبیبہ پیپرملزاورغیرملکی کرنسی اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی تھی? ۔ذرائع کے مطابق فیصل بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرنے اعلیٰ حکومتی شخصیات کی ایماء پرفیصل بینک کے صدرنعمان انصاری کو عہدے سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیئےہیں۔

مزید : قومی


loading...