وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا
وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کو جے آئی ٹی نے طلب کر لیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر)صفدر کو جے آئی ٹی نے تحقیقات کیلئے طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی جانے والی 5رکنی جے آئی ٹی نے نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر)صفدر کو بھی 24جون بروز ہفتہ کو طلب کر لیا ہےجبکہ ان کو تمام تر دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے پہلے نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کو طلب کیا ، بعد ازاں وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو طلب کرنے کے بعد اب شریف خاندان کے داماد کیپٹن (ر)صفدر کو بھی طلب کر لیا ہے۔

وزیر اعظم نے پاکستان کی دن رات خدمت کی،نواز شریف جدید اور خوشحال پاکستان کے معمار ،عمران خان گھاس پر قدم رکھیں تو وہ بھی جل جاتی ہے: ڈاکٹر آصف کرمانی

مزید : اسلام آباد


loading...