ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ۔۔۔۔ تاریخی فتح کے بعد کپتان سرفراز احمد نے اپنے فیصلے کی اصل وجہ بیان کردی

ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ۔۔۔۔ تاریخی فتح کے بعد کپتان سرفراز ...
ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ۔۔۔۔ تاریخی فتح کے بعد کپتان سرفراز احمد نے اپنے فیصلے کی اصل وجہ بیان کردی

  


کارڈیف(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ہمارا بہترین فیصلہ تھا کیوں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف کارڈیف کی وکٹ کنڈیشنز سے ہم اچھی طرح واقف تھے۔

پاکستان نے انگلش ٹیم کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،ملک بھر میں جشن

چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج کی ساری کامیابی کا کریڈٹ باﺅلرز کو جاتا ہے جنہوں نے انگلش ٹیم کو 211تک محددو کردیا تھا، پہلے باﺅلنگ کا فیصلہ بھی وکٹ کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا تھا کیوں کہ پہلے وکٹ باﺅلرز کو سپورٹ کر رہی تھی جبکہ بعد ازاں وکٹ بیٹنگ کے لئے بہتر ہو جاتی ہے ہمارا خیال تھا کہ انگلینڈ کو250سے270کے درمیان آﺅٹ کرکے ہدف حاصل کرلیں گے۔باﺅلرز کا شکریہ جنہوں نے اچھی باﺅلنگ کی،انڈیا کے خلاف میچ کے بعد ہر مرحلہ ہمارے لئے ناک آﺅٹ مرحلہ تھا، اس لئے ہمارے باﺅلرز نے وکٹوں کی کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے باﺅلنگ کرائی۔

مزید : کھیل


loading...