سکندر بخت نے تین گھنٹے میں ہی پینترا بدل لیا ، شرمندہ ہونے کی بجائے پاکستان کی فتح پر ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں

سکندر بخت نے تین گھنٹے میں ہی پینترا بدل لیا ، شرمندہ ہونے کی بجائے پاکستان ...
سکندر بخت نے تین گھنٹے میں ہی پینترا بدل لیا ، شرمندہ ہونے کی بجائے پاکستان کی فتح پر ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائیں

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کر کڑ اور کرکت تجزیہ کار سکند ر بخت نے پاکستان کی سیمی فائنل میں شاندار کامیابی کے بعد فائنل میں کو الیفائی کر نے کے بعد پینتر ا بدلتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے میری سوچ سے زیادہ اچھا پر فارم کیا ہے اور سب لڑکے بیٹنگ میں بھی انتہائی اچھے رہے ہیں ۔ پہلے دن سے کہہ رہا ہو ں کے ٹیم میں نئے لڑکے لائیں وہ ہی کامیابی میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں ۔

تاہم انگلینڈ کی بیٹنگ کے بعد سابق کرکڑ جذباتی انداز میں کہہ رہے تھے کہ اگر آج سنیئر کھلا ڑیوں نے آج اچھی پر فارمنس نہ دکھائی تو بیگ پیک کر گھر چلے جائیں اور کبھی پاکستان کی نمائندگی کا نہ سوچھیں تاہم قومی ٹیم کے بلے بازوں کی شاندار کاررکردگی پر انہوں نے فوری پینتر بدلا اور کہا کہ میں پہلے ہی دن سے کہہ رہا تھا کہ نئے لڑکے ہی بہتر کھیل پیش کر سکتے ہیں اور آج ویساہی ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بھارت کے خلا ف پریشر لے جاتی ہے مگر کسی نے کہا تھا کہ” بھار ت نے جو شروع کیا وہ اب ہم ختم کر یں گے “لہذا ہمیں ایسا ہی کر نا ہو گا ۔

مزید : کھیل


loading...