معروف روحانی شخصیت مولانا پیر سیف اللہ خالد کی نماز جنازہ کل (جمعرات کو )صبح 8 بجے جامعہ منظور الاسلامیہ کینٹ میں ادا کی جائے گی

معروف روحانی شخصیت مولانا پیر سیف اللہ خالد کی نماز جنازہ کل (جمعرات کو )صبح 8 ...
معروف روحانی شخصیت مولانا پیر سیف اللہ خالد کی نماز جنازہ کل (جمعرات کو )صبح 8 بجے جامعہ منظور الاسلامیہ کینٹ میں ادا کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف روحانی شخصیت ،جید عالم دین اور جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کینٹ کے مہتم مولانا پیر سیف اللہ خالد کی نمازہ جنازہ کل (جمعرات)صبح 8 بجے ادا کی جائے گی ،نماز جنازہ میں ملک بھر سے اہم دینی و مذہبی اور سیاسی شخصیات شریک ہوں گی ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف دینی رہنما اور روحانی شخصیت مولانا پیر سیف اللہ خالد  جو آج طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے تھے ،ان کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا گیا ہے ،مولانا پیر سیف اللہ خالد کے صاحبزادے اور جامعہ منظور الاسلامیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا اسد اللہ فاروق کے مطابق پیر سیف اللہ خالد کی نماز جنازہ کل (جمعرات) صبح 8 بجے جامعہ کے وسیع عریض گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ،نماز جنازہ میں ملک بھر سے اہم دینی و مذہبی و سیاسی جماعتوں اور دینی اداروں کے  سربراہان شریک ہوں گے ،جبکہ ملک بھر سے ان کے ہزاروں عقیدت مند اور شاگرد بھی نماز جنازہ ادا کریں گے ۔مولانا اسد اللہ فاروق کے مطابق نماز جنازہ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ مولانا پیر سیف اللہ خالد ملک کی تمام دینی و مذہبی جماعتوں کی سرپرستی کرتے تھے جبکہ ان کی نگرانی میں چلنے والے جامعہ منظور الاسلامیہ سے ہزاروں افراد دینی علوم حاصل کرنے کے بعد ملک بھر میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

مزید :

لاہور -