مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ 25سال کا لڑکا عامر کمر درد میں کس طرح مبتلا ہو گیا :سکندر بخت

مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ 25سال کا لڑکا عامر کمر درد میں کس طرح مبتلا ہو گیا ...
مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ 25سال کا لڑکا عامر کمر درد میں کس طرح مبتلا ہو گیا :سکندر بخت

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق کرکڑ سکند ر بخت نے قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد کی میچ سے قبل ان فٹ ہونے پر شکوک وشبہات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی اورمیرا ذہن تسلیم نہیں کر رہا کہ 25سال کا لڑکا محمد عامر کیسے کمر درد میں مبتلا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرام میں پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف تاریخی فتح پر تجزیہ کرتے ہوئے سکندر بخت کا کہنا تھا کہ  مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ 25 سال کا لڑکا کس طرح کمر درد میں مبتلا ہو گیا، کھیلنے والے تو انجیکشن تک لے کر کھیلتے ہیں اور اتنے اہم میچ میں ٹیم سے باہر کر نا کسی حماقت سے کم نہیں تھا ۔انہوں نے کہا مجھے بھی تو پتہ چلے عامر کس حالت میں ہے ، ہسپتال میں ایکسرے کروا رہا ہے ، لیٹا ہو ا ہے ، چل پھر رہا ہے یا میچ دیکھ رہا ہے کیا کر رہا جس پر اینکر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آ پ عامر کو ان فٹ تسلیم کر لیں۔

مزید : کھیل


loading...