فخر زمان کو موقع نہیں ملا، ٹیم منیجمنٹ نے ہمارے کہنے پر کھلاڑی شامل کئے: سرفراز احمد

فخر زمان کو موقع نہیں ملا، ٹیم منیجمنٹ نے ہمارے کہنے پر کھلاڑی شامل کئے: ...
فخر زمان کو موقع نہیں ملا، ٹیم منیجمنٹ نے ہمارے کہنے پر کھلاڑی شامل کئے: سرفراز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کارڈیف(ڈیلی پاکستان آن لائن)انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز حمد کا کہنا تھا کہ آج کی جیت قوم کی دعاﺅں، کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم منیجمنٹ کے تعاون کے مرہون منت ہے، فخر زمان کو بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کا موقع نہیں ملا، حالانکہ یہ ایک ہونہار اور کامیاب کھلاڑی ہے، مگر اب ہماری خواہش پر ٹیم منیجمنٹ نے ہمیں بہترین کھلاڑی دئیے۔

پاکستان نے انگلش ٹیم کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،ملک بھر میں جشن
آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دینے کے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ فائنل میں انڈیا اور بنگلہ دیش میں سے جو بھی ٹیم ہمارے مقابل آجائے ہم قوم کو جیت کا تحفہ دیں گے۔ انڈیا سے ہار کے بعد ہماری ساری ٹیم پر بے جا تنقید کی گئی، نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے پر ہر جگہ سے طعنے سننے کو ملے، میرے لئے چمپیئنز ٹرافی کے فائنل تک رسائی ایک یادگار موقع ہے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ یہ نوجوان کھلاڑی اتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، میں اس کامیابی کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دوں گا جنہوں نے اپنے انتخاب کو درست ثابت کرایا اور اس کامیابی کا سہرا ٹیم منیجمنٹ کو بھی جاتا ہے جنہوں نے ہماری خواہش کے مطابق کھلاڑی ہمیں دیے۔سلیکشن کمیٹی سے جو لڑکے ہم نے مانگے وہ ہمیں دئیے گئے۔
نوجوان کھلاڑی فخر زمان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بہترین اور باصلاحیت کھلاڑی ہیں انہوں نے کراچی میں میرے ساتھ کلب کرکٹ کھیلی بعدازاں وہ مردان شفٹ ہوگئے۔ جہاں سے وہ کلب کرکٹ کھیلتے ہوئے اوپر آئے انہیں بہت پہلے ٹیم میں آجانا چاہیے تھا لیکن انہیں موقع نہیں ملا۔کل ہم لندن جارہے ہیں اور انشاءاللہ فائنل میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔

مزید :

کھیل -