صدر، وزیر اعظم , چیف جسٹس اورآرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

صدر، وزیر اعظم , چیف جسٹس اورآرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
صدر، وزیر اعظم , چیف جسٹس اورآرمی چیف کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین,وزیراعظم محمدنواز شریف ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار،اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ سے میچ جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل مقابلے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار  کیا ہے۔واضح رہے کہ کسی بھی چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے پہلی بار قومی کرکٹ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل کبھی بھی ایسی روایت دیکھنے میں نہیں آئی۔

فائنل میں کوئی بھی مد مقابل ہو ہم تیار ہیں :سرفراز احمد

تفصیلات کے مطابق چیمپیئن ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل کی  فاتح قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین  نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ  پاکستانی شاہین جیت کا یہ تسلسل برقرار رکھیں گے۔ صدرممنون حسین نے کہا کہ ٹیم کی کامیابی قومی کی دعاؤں کی مرہون منت ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد  نواز شریف نے بھی قومی ٹیم کو بڑا مقابلہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی قومی ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔دوسری طرف چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس  ثاقب نثار نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور دعا کی ہے کہ قومی ٹیم اسی طرح فائنل میں بھی کامیابی حاصل کرے۔پاکستا ن انگلینڈ کو 8وکٹوں سے شکست دے کرآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی  کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا ہے،اب 18 جون کو اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستانی شاہین  بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین کل ہونے والے  دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کریں گے ۔ 

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...