میری یہ بات کوئی مانے گا نہیں لیکن پاکستانی ٹیم رمضان کی برکتوں اور پاکستانیوں کی دعاﺅں سے کامیابی حاصل کر رہی ہے:محمد یوسف

میری یہ بات کوئی مانے گا نہیں لیکن پاکستانی ٹیم رمضان کی برکتوں اور ...
میری یہ بات کوئی مانے گا نہیں لیکن پاکستانی ٹیم رمضان کی برکتوں اور پاکستانیوں کی دعاﺅں سے کامیابی حاصل کر رہی ہے:محمد یوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق مایہ ناز کرکٹر محمد یوسف نے پاکستان کی سیمی فائنل میں شاندارکامیابی پر تجزیہ کر تے ہوئے کہا کہ میری یہ بات کوئی مانے گا نہیں لیکن  پاکستانی ٹیم رمضان کی برکتوں اور پاکستانیوں کی دعاﺅں کے نتیجے میں کامیابی حاصل کر رہی ہے ۔
نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہناتھا کہ اللہ کر ے رمضان کی برکات کا م آ جائیں اور لوگوںکی دعائیں ایسے ہی چلتی رہیں ،کیا ہی خوب ہو گا کہ پاکستان چیمپئن ٹرافی گھر لے کر آئے گا۔ قومی ٹیم میں جس بھی نئے لڑکے کو کھلایا گیاہے اس نے بہترین پرفارم کیاہے ،ابھی تک پاکستانی بیٹنگ لائن کا امتحان نہیں ہواہے تاہم سری لنکا کیخلاف پاکستانی بیٹنگ لائن کا تھوڑا بہت امتحان ہواہے۔ان کا کہناتھا کہ فخر زمان کو ابھی گروم کرنا ہے اور اس نے ابھی خود بھی اس کی ذمہ داری لینی ہے۔محمد یوسف کا کہناتھا کہ سب کو اپنا کام ایمانداری کے ساتھ کرنا ہوگا جبکہ دوسری جانب حسن علی بہت اچھی باولنگ کر وا رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -