فتح کی خوشخبری کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹر کے لیے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

فتح کی خوشخبری کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹر کے لیے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی
فتح کی خوشخبری کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹر کے لیے انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں چیمپئنز ٹرافی کی 18سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ جگہ بنالی ہے تاہم ابھی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ کل ہو گا ،آئی سی سی نے نئی ایک روزہ کرکٹ میچ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بہترین دس بلے بازوں میں پاکستان کے صرف ایک ہی کھلاڑی بابر اعظم شامل ہیں جو کہ ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی نے اے بی ڈویلیئرز اور ڈیویڈ وانر کو پیچھے چھوڑ دیاہے اور خود پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں جبکہ دوسری جانب آسٹریلیا کے فاسٹ باولر ہیزل ووڈ اپنی کیرئر میں پہلی مرتبہ بہترین گیند بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے باولر ربادا پہلی پوزیشن سے تین درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں ۔

بلے بازو ںکی فہرست میں ڈیوڈ وانر دوسرے ،اے بی ڈویلیئرز تیسرے ،جوئے روٹ چوتھے ،کین ولیم سن پانچویں ،ڈی کاک چھٹے ،پالیسیسز ساتویں ،بابر اعظم آٹھویں ،گپٹل نویں اور شیکھر دھون 10نمبر پر موجود ہیں ۔تاہم بہترین باولرز کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے جبکہ بلے بازوں کی فہرست میں بابراعظم بھی ایک درجے تنزلی کا شکار ہو ئے ہیں ۔

مزید : کھیل


loading...