بلڈ ڈونیشن کا عالمی دن، لائف فاﺅنڈیشن اور ہائی گریڈ سلوشنز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد ، سیاسی اور صحافتی شخصیات کی شرکت

بلڈ ڈونیشن کا عالمی دن، لائف فاﺅنڈیشن اور ہائی گریڈ سلوشنز کے زیر اہتمام ...
بلڈ ڈونیشن کا عالمی دن، لائف فاﺅنڈیشن اور ہائی گریڈ سلوشنز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد ، سیاسی اور صحافتی شخصیات کی شرکت

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلڈ ڈونیشن کے عالمی دن کے موقع پر لائف فاﺅنڈیشن اور ہائی گریڈ سلوشنز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار میں صوبائی وزیر ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق، ڈائریکٹر ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان ناصر ،فرید پراچہ اور سہیل وڑائچ سمیت معروف سیاسی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔

پاکستان نے انگلش ٹیم کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،ملک بھر میں جشن

تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال لاہور میں لائف فاونڈیشن کی جانب سے خون عطیہ کرنے کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ خون کا عطیہ انسانیت کے خوبصورت جذبے کو ظاہر کرتا ہے، مسلمان معاشرے میں خون کا عطیہ کسی عبادت سے کم نہیں سمجھا جاتا کیونکہ اللہ تعا لٰی نے خود پیغام دیا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کاکہنا ہے کہ لاہور سمیت پورے ملک میں روزانہ سینکڑوں افراد کو خون کی ضرورت پیش آتی ہے، ایسے میں لائف فاو¿نڈیشن جیسے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے والے ادارے نہ صرف مریضوں کی جان بچانے کا کام کر رہے ہیں بلکہ معاشرے کو خون کا عطیہ دینے کے فوائد سے بھی آگاہ کر رہے ہیں۔

”ہم تروایح کی نماز ادا کر رہے تھے کہ باہر سے اس چیز کی آواز آئی تو ہمیں پتہ چل گیا کہ پاکستان جیت گیا ہے“،مقبوضہ کشمیر سے میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان کی تاریخی فتح پر سب سے شاندار پیغام جاری کر دی

جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر فریداحمد پراچہ نے کہا کہ خون کا عطیہ دینے کے لئے نوجوان نسل کو منظم کرنے میں پروفیسر جاوید اعوان اور ان کی ٹیم نے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طبی ماہرین نے خون کا عطیہ دینے کو نہ صرف انسانی صحت کے لئے بے ضرر قرار دیا بلکہ ان کے مطابق خون کا عطیہ دینے والا شخص نہ صرف موذی امراض سے محفوظ رہتا ہے بلکہ خون کا عطیہ انسانی صحت پر مثبت اثرات بھی مرتب کرتا ہے۔

سیمینار میں کیپٹ ریٹائرڈ عطا محمد خان ،ڈاکٹر صفدر علی ملک، ڈاکٹر محفوظ الرحمٰن، پروفیسر ڈاکٹر عاکف قاسم، ڈاکٹر اعجاز وارث،سینئر صحافی سہیل وڑائچ،ڈاکٹر اجمل نیازی، نجم ولی خان، سلیم کامران، عمار مظہر، معروف گلوکار عارف لوہار، امانت علی، کاشف علی بابر، عمران ہاشمی ، فرحانہ مقصود، الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، دار ارقم سکولز کے سی ای او سید وقاص انجم جعفری، سماجی رہنما شاہد قادر، عظیم گروپ آف پبلیکیشنز کے چئیرمین منیر احمد، بائیو ٹیک سروسز کے سی ای او زاہد اقبال غوری، ریڈینٹ میڈیکل سے غلام مصطفٰی معروف میزبان شعیب احمد ہاشمی اور ہائی گریڈ سلوشنز کے ایم ڈی اسامہ اسد سمیت بلڈ ڈونرز، مریض اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چئیرمین لائف فاونڈیشن پروفیسر محمد جاوید اعوان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لائف فاﺅنڈیشن اپنی جدو جہد کو جاری رکھتے ہوئے گذشتہ سالوں کی نسبت مزید زیادہ بلڈ ڈونرز کو مستحق مریضوں تک پہنچائے گی۔

مزید : لاہور


loading...