پاکستان مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے:مشاہد اللہ خان

پاکستان مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے:مشاہد اللہ خان
پاکستان مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے:مشاہد اللہ خان

  


اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے ٗ ملک و قوم کی خدمت کے سفر کو جاری و ساری رکھیں گے ٗعمران خان بھی کرپشن میں ملوث اپنے لوگوں کو احتساب کے لیے پیش کریں۔

”ہم تروایح کی نماز ادا کر رہے تھے کہ باہر سے اس چیز کی آواز آئی تو ہمیں پتہ چل گیا کہ پاکستان جیت گیا ہے“،مقبوضہ کشمیر سے میر واعظ عمر فاروق نے پاکستان کی تاریخی فتح پر سب سے شاندار پیغام جاری کر دی

تفصیلات کے مطابق مشاہداللہ خان کا ایک انٹرویو کے دوران کہناتھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے لیکن کچھ عناصر پاکستان کے معاشی طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آنے میں رکاوٹیں اور مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند پاکستانی سیاستدان بھی ان پاکستان مخالف قوتوں کی مدد کر رہے ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت کے ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات میں مشکلات پیدا کر رہے ہیں تاکہ ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو روکا جا سکے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک نے بہت زیادہ ترقی کی ہے اور ہم اپنے قائد نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی و خوشحالی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...