شادیوں میں تاخیر اور رکاوٹوں کا سب سے بہترین علاج اللہ کے اس اسم مبارک میں ہے
لاہور (نظام الدولہ) آج کے دور میں بچیوں کے رشتے تلاش کرنا بہت ہی مشکل مرحلہ ثابت ہورہا ہے۔ان پڑھ تو ایک طرف پڑھی لکھی اور خوبصورت لڑکیوں کے مناسب رشتے نہیں ملتے اور وہ ماں باپ کے گھر میں بیٹھی بالوں کی چاندی دیکھ کر ایک کرب سے گزرتی رہتی ہیں ۔انکی شادیوں میں حاسدین بھی رکاوٹیں پیدا کرکے ان پر ظلم کرتے ہیں۔ایسے والدین اور وہ بچیاں جن کی شادیوں میں تاخیر ہورہی ہو وہ اسم ربیّ یَا رَافِعُ کا وظیفہ کیا کریں تو اللہ کریم انکی مراد پوری فرمائیں گے ۔
یَا رَافِعُ کے موکل فرشتے بڑے زبردست اور سخت ہیں اور یہ سب کے سب حضرت اسرافیل کے تابع فرمان ہیں ۔ ان کا کام سرکشوں کوذلیل کرنا اور مظلوموں کو نہ صرف بچانا بلکہ اسے اتنی بلندی اور رفعت عطا کردینا کہ ظالم اس کے سامنے مجبور ہو جائے ۔صوفیا و عاملین اسمائے ربی فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص کسی اسم الٰہی کا ورد کرتا ہے تو جس اسم کا وہ ورد کررہا ہوتا ہے تواس اسم سے متعلقہ فرشتے کو رزق پہنچتا ہے۔ فرشتوں کی غذا ذکر ہے۔ جب کوئی ذاکر مسلسل کسی اسم کو ورد میں رکھتا ہے تو متعلقہ فرشتہ اور اس کے ماتحت فرشتے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر عرض کرتے ہیں کہ اے بلند شان والے مجھے فلاں شخص نے رزق بہم پہنچایا ہے مجھے اذن دیا جائے کہ میں اس شخص کی مشکل آسان کر سکوں چنانچہ جیسے ہی اسے اذن ملتا ہے تو وہ حرکت میں آٰجاتا ہے اور ذاکر کی مشکل میں اس کی مدد کرتا ہے۔
بیٹیوں والوں کو اس معاشرے میں تائید غیبی کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کسی کی شادی میں شرارت سے روڑے اٹکائے جانے کی وجہ سے رکاوٹ آرہی ہو تو چاہئے کہ عامل دو نقش لکھے ان دونوں پر لڑکے اور لڑکی کے والدین کے نام لکھے اور دونوں نقشوں کو اکٹھا کرکے موم جامہ کر دے اورکالے دھاگہ سے باندھے اوراسے کسی پاک جگہ پر رکھ دے ان کا تصور کرکے3دن روزانہ313مرتبہ یَا رَافِعُ پڑھے اور پھر لڑکی اورلڑکے کے والدین سے بات کرے تو تمام رکاوٹیں دور ہو جائیں گی اور رشتہ طے پاجائے گا۔ ان شاءاللہ