پاکستان کی جیت پر کارڈیف کی سڑکوں پر بھی جشن

پاکستان کی جیت پر کارڈیف کی سڑکوں پر بھی جشن
پاکستان کی جیت پر کارڈیف کی سڑکوں پر بھی جشن

  


کارڈف(افضل افتخار)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی میں انگلینڈکے خلاف پاکستان کی جیت کی خوشی میں شائقین کرکٹ کاجشن،شائقین کرکٹ نعرہ تکبیراللہ اکبراورپاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے ہوئے کارڈف کی سڑکوں پرنکل آئے.

پاکستان نے انگلش ٹیم کو انگلینڈ کی سر زمین پر چاروں شانے چت کر دیا, قومی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ،ملک بھر میں جشن

اس موقع پرشائقین کرکٹ دل دل پاکستان کے ملی نغمے پررقص بھی کرتے رہے۔شائقین کرکٹ کاکہناتھاکہ ہمیں بہت زیادہ خوشی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم فائنل کھیلنے کااعزازحاصل کررہی ہے۔پاکستان کواپنی اس اچھی کارکردگی کامظاہرہ فائنل میں بھی کرئے گااورفائنل جیت کرقوم کوعیدکاتحفہ دے گی۔اس موقع پرگونوازگوکے نعرے بھی لگتے رہے۔

مزید : کھیل


loading...