سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کو پنشن کی عدم ادائیگی پرایوان صدر سے جواب طلب

سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کو پنشن کی عدم ادائیگی پرایوان صدر سے جواب طلب
سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کو پنشن کی عدم ادائیگی پرایوان صدر سے جواب طلب

  


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق پی سی او جج سجاد حسین شاہ کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پر صدر مملکت کے پرنسپل سیکرٹری سے جواب طلب کر لیاہے۔

جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر لاہور ہائی کورٹ بار کاوزیراعظم کے خلاف احتجاج کا اعلان

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار سجاد حسین شاہ نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے سابق پی سی او ججز کو برطرف کیا جبکہ ان کی مراعات کے علاوہ پنشن پربھی قدغن لگا دی۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے صوابدیدی اختیار کے تحت 5سے زائد سابق پی سی او ججز کو پنشن دے دی ہے جبکہ درخواست گزار سمیت دیگر پی سی او ججز سے امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت کسی شہری سے امتیازی سلوک نہیں کیا جا سکتا ،عدالت ان کی پنشن ادا کرنے کے احکامات صادر کرے جس پرعدالت نے صدر مملکت کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،عدالت نے ایوان صدر کے ذمہ دار افسر کوبھی وضاحت کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20جون تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید : لاہور


loading...