بھٹہ چوک مارکیٹ میں لڑکیوں کو چھڑنے پر جھگڑا ، فائرنگ سے دونوجوان زخمی

بھٹہ چوک مارکیٹ میں لڑکیوں کو چھڑنے پر جھگڑا ، فائرنگ سے دونوجوان زخمی
بھٹہ چوک مارکیٹ میں لڑکیوں کو چھڑنے پر جھگڑا ، فائرنگ سے دونوجوان زخمی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت کی بھٹہ چوک مارکیٹ میں لڑکیوں کوچھیڑنے پر جھگڑا ہوگیا جس پر فائرنگ سے دو نوجوان زخمی جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی بھٹہ چوک مارکیٹ میں شاپنگ کے دوران دو اوباش افراد نے لڑکیوں کو چھیڑا جس پر انہوں نے شور مچا دیا ۔ موقع پر موجود افراد نے اوباش افراد کو یہ حرکت کرنے سے منع کیا جس پر مشتعل ہوکر انہوں نے پسٹل نکال لیااور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منع کرنیوالوں میں سے دو افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جبکہ ملزما ن موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور