مراکش نے غزہ میں ملٹری فیلڈ ہسپتال قائم کردیا، ابتدائی طبی امداد کی تمام سولیات فراہم کی جائیں گی 

مراکش نے غزہ میں ملٹری فیلڈ ہسپتال قائم کردیا، ابتدائی طبی امداد کی تمام ...
مراکش نے غزہ میں ملٹری فیلڈ ہسپتال قائم کردیا، ابتدائی طبی امداد کی تمام سولیات فراہم کی جائیں گی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (این این آئی) مراکش کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ملٹری فیلڈ ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال کا کنٹرول مراکشی حکام کے پاس ہوگا تاہم اس میں مقامی فلسطینی انتظامیہ کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں مراکش کے سفیر احمد التازی نے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کیا۔ اس ہسپتال کے قیام کا مقصد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے زخمی ہونیوالے فلسطینیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مراکشی سفیر نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں چند روزہ قیام کے دوران انہیں بے پناہ عزت واحترام دیا گیا۔فیلڈ ہسپتال کے نگران کرنل احمد ابو نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ فیلڈ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کی تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں 13 ڈاکٹر اور 21 نرسیں خدمات انجام دیں گی جبکہ 60 بیڈ قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طورپر فیلڈ ہسپتال میں 124 افراد کام کریں گے۔