کراچی میں پیپلز پارٹی کے مدمقابل کوئی جماعت نہیں :سعید غنی 

کراچی میں پیپلز پارٹی کے مدمقابل کوئی جماعت نہیں :سعید غنی 
کراچی میں پیپلز پارٹی کے مدمقابل کوئی جماعت نہیں :سعید غنی 

  

کراچی (این این آئی)رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے مدمقابل کوئی جماعت نہیں، اگر ایم کیو ایم کے دونوں دھڑے ملے تو پھر مقابلہ متحدہ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کا کہناتھا کہ 2018 کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کراچی کی بڑی جماعت بن کر ابھرے گی کیونکہ شہر قائد میں پیپلز پارٹی کا کوئی مقابل نہیں ہے، اگر ایم کیو ایم کے دھڑے مل گئے تو پھران سے مقابلہ ہوگا، مگر کامیابی پیپلز پارٹی کو ہی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کے دعوے تو ساری سیاسی جماعتیں کرتی ہیں مگر ہمیں عوامی رائے کو دیکھنا ہوگا مقابلہ کس کے درمیان ہے؟ کیونکہ پیپلزپارٹی کو ہر سیاسی مخالف سنجیدہ لے رہا ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی