منشیات فروشوں ،ڈکیتوں ، اشتہاریوں اور مجرموں کو پناہ دینے والے سہولت کاروں کے خلاف شکر گڑھ پولیس نے کمر کس لی ،12 سے زائد ملزم گرفتار

منشیات فروشوں ،ڈکیتوں ، اشتہاریوں اور مجرموں کو پناہ دینے والے سہولت کاروں ...
منشیات فروشوں ،ڈکیتوں ، اشتہاریوں اور مجرموں کو پناہ دینے والے سہولت کاروں کے خلاف شکر گڑھ پولیس نے کمر کس لی ،12 سے زائد ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شکر گڑھ میں منشیات فروشوں ،ڈکیتوں ، اشتہاریوں اور مجرموں کو پناہ دینے والے سہولت کاروں کے خلاف پولیس نے کمر کس لی ،گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 سے زیادہ جرائم پیشہ افراد گرفتار،مقدمات درج ،ایس ایچ او شاہد محمود کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں کسی بھی جرائم پیشہ اور ان کے سہولت کاروں کو معاف نہیں کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق شکر گڑھ میں  تھانہ سٹی کے ایس ایچ او شاھد محمود کے مطابق پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کرنے والے ملزمان عباس ولد لطیف قوم ارائیں سکنہ محلہ ارائیاں ،جمیل ولد نذیر قوم راجپوت سکنہ محلہ لال پور، ذوالفقار عرف بھٹو ولد خورشید قوم درویش سکنہ تاج پورہ، عمران ولد نذیر قوم فقیر سکنہ تاج پورہ ،وسیم ولد منیر احمد منیر فوجی ولد عبدالعزیز سکنہ منظور کالونی، تنویر ولد سلمان قوم ملک سکنہ افضل پور ۔احمد علی ولد امداد حسین قوم جٹ سکنہ لالیاں سمیت  ڈکیتی اور مختلف مقامات میں ملوث ملزمان کو پناہ دینے اور خود بھی سابقہ ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث رکارڈ یافتہ ملزم فریاد علی عرف فوجی ،ذوہیب ،اسد ،خلیل ،عبداللہ وغیرہ کو گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کرتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ سٹی کے ایس ایچ او شاھد محمود کا جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے جاری آپریشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پر امن معاشرے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس کسی سفارش اور اثر و رسوخ کے بغیر جرائم پیشہ افراد  کے خلاف کسی رو رعایت سے کام لئے بغیر کارروائیاں جاری رکھے اور عام شہریوں کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ اس حوالے سے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں پھر ہی ہم پر امن معاشرے کی تشکیل میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ تھانہ سٹی کی حدود میں کسی بھی جرائم پیشہ اور ان کے سہولت کاروں کو اپنی مذموم کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی انہیں معاف کریں گے ۔