چین 600 تائیوانی نوجوانوں کو مختلف صنعتوں میں انٹرنشپ فراہم کرے گا 

چین 600 تائیوانی نوجوانوں کو مختلف صنعتوں میں انٹرنشپ فراہم کرے گا 
چین 600 تائیوانی نوجوانوں کو مختلف صنعتوں میں انٹرنشپ فراہم کرے گا 

  

بیجنگ(آئی این پی )چین مین لینڈ 600 تائیوانی نوجوانوں کو مختلف صنعتوں میں انٹرنشپ فراہم کرے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر کے کئی سرکاری دفاتر اور کمپنیوں نے تائیوانی نوجوانوں کیلئے سمر انٹرشپ پروگرام متعارف کرایا ہے ۔ اس کا اعلان یہاں سٹیٹ کونسل برائے تائیوان امور کے ترجمان ماژیاؤگوانگ نے کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی چین کے شنگھائی سٹی اور فوجیان صوبے کی مقامی حکومتوں نے 50شعبوں جن میں تعلیم ، ملازمت ، طبی خدمات شامل ہیں میں انٹرنشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تائیوانی نوجوانوں کو اس سلسلے میں صرف قانون اور ضوابط کا امتحان پاس کرنا ہوگا ۔

مزید : بین الاقوامی