چین ، گوانگ ڈانگ سے 39منشیات فروش گرفتار 

چین ، گوانگ ڈانگ سے 39منشیات فروش گرفتار 

گوانگ ژو(آئی این پی )چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ سے 39منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،یہ ملزمان کافی عرصہ سے منشیات کا دھندہ کر رہے تھے ۔ پولیس 6ماہ سے ان کا پیچھا کر رہی تھی ۔

مقامی حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 16ویتنامی بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے 4.79کلوگرام میتھا میفا مائن ،4 پستول اور44گولیاں برآمد کی گئی ہیں ۔ پولیس نے فوشان میں چھاپہ مار کر منشیات فروشوں کے گروہ کے 4 افراد کو دھر لیا ، تاہم ان کے کچھ ساتھی بعد ازاں دیگر شہروں سے بھی گرفتار کئے گئے ۔ ملزمان ڈانگ گوان ، گوانگ ژو ، شینزن اور لوفینگ میں ایک منظم منصوبے کے تحت منشیات فروشی اور سمگلنگ کا دھندہ کر رہے تھے ۔ 

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...